پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی لائیں ، جلد بازی نہیں ہوگی: احسان مانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہے جو کرکٹرز کراچی سے آئے ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ پی سی بی میں تبدیلیاں آئیں گی لیکن وقت لگے گا،تسلی کرکے تبدیلیاں کروں گا جلد بازی نہیں کروں گا۔ بھارت میں عام انتخابات تک اس کیساتھ سیریز پر کوئی پیشرفت کی امید نہیں۔ بورڈ کو احتساب کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو الزامات کا قانونی جواب بھیج دیاگیا ہے۔ سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ 2019ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ اگر میں لاہور میں کرائے پر گھر نہ لوں تو کیا داتا دربار میں رہوں؟ لاہور میں میرا گھر نہیں ، اگر فائیو سٹار ہوٹل میں رہوں تو ہفتے کے اخراجات سوا لاکھ روپے ہیں، اس لیے کرائے پر گھر لیا ہے۔ کسی کو شک و شبہ نہ ہو کہ میرے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانی شہریت ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر کو اس لیے بڑی تنخواہ دینی پڑ رہی ہے کیونکہ قابل لوگ لانا چاہ رہے ہیں، یا تو چند لاکھ روپے والے پانچ چھ لوگ رکھ لیں،اس سے بہتر ہے کہ ایک قابل شخص کو رکھ کر اسے مناسب تنخواہ دیدی جائے لیکن اس میں بھی شفافیت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...