موسم سرما میں گلے میں خراش یا سوزش ایک عام بیماری ہے، جو ہر بدلتے موسم کے آغاز میں ٹھنڈا گرم ایک ساتھ کھانے اور پینے سے بھی ہوجاتی ہے۔ کچھ لوگ انتہائی حساس ہوتے ہیں اور وہ تھوڑی بہت موسمی تبدیلی، بڑھتی آلودگی اور ایک ساتھ مختلف غذائیں کھانے سے بھی اس بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گلے کی خراش یا سوزش ابتدائی طور پر بہت تکلیف دیتی ہے اور اس کی وجہ سے نہ صرف بولنے میں تکلیف ہوتی ہے بلکہ کوئی چیز نہ تو کھائی جاتی ہے اور نہ ہی پی جاتی ہے، لیکن اس بیماری سے آسان اور گھریلو نسخوں کے ذریعے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
نمکین پانی کے غرارے
یہ نسخہ تو برصغیر میں سالوں سے آزمایا جا رہا ہے اور اس کے خاطر خواہ نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نمکین نیم گرم پانی کے غرارے کرنے سے گلے میں موجود زہریلے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے، جو سوزش اور خراش کا باعث بنتے ہیں۔