پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے بھجوانے کی راہ رکاوٹیں کھڑی کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے حکومتی شرائط پر شدید تنقید کی گئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن نے میاں نواز شریف کو کو فوری طور پر کسی شرط کے بغیر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے خوبصورت انداز میں میاں نواز شریف کا کیس لڑا اور سپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کا ’’کسٹوڈین ‘‘ ہونے کا احساس دلایا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں انہوں نے کہ ’’ میںقسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف وطن واپس آئیں گے، مسلم لیگ (ن) کے84ارکان ضمانت دیتے ہیں نواز شریف واپس آئیں گے،نواز شریف کی جان کو شطرنج کا مہرا نہ بنایا جائے ، 7ارب روپے کے بانڈ کی کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ سیاست کو گدلہ کریگا، نواز شریف کوکچھ ہوا تو قیمت یہاں بھی ادا کریں گے اور آگے چل کر بھی‘‘ انہوں سپیکر کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’جناب ! سلیکٹڈ پروڈکشن آرڈر جاری کر رہے ہیں، ہمیں عدالت جانے پر مجبور نہ کیا جائے، جب ہم عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں تو عدالتوں کی جانب طعنہ ملتا ہے کیا آپ کی پارلیمنٹ نہیں چل رہی جو یہاں آجاتے ہیں‘ انہوں نے کہا موجودہ حکمران بدلہ لینے کی آگ میں جل رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ کسی کے ساتھ بدنیتی نہیں، سب کا سپیکر ہوں، قواعد کے تحت ایوان چلاتا ہوںپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ ہم نے سیاست کو دھبہ بنا کر رکھ دیا ہے، آصف زرداری کو بھی بہت سی بیماریاں لاحق ہیں، جرم کراچی میں ہوا تو آصف زرداری کو پنڈی میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم نے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا، نوازشریف کو سزا عدالت نے دی، کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ نے کہا کہ حکومت نواز شریف اور آصف علی زرداری کو فوری علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرے، سینیٹ میں بھی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی علالت کا معاملہ اٹھایا گیا جس کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے اور نواز شریف کو علاج کے لیئے باہر بھجوانے کی رولنگ دی مسلم لیگ (ن) کے جاوید عباسی نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، پنجاب حکومت نے میڈیکل بورڈ بنایا تھا ، اس بورڈ کا کہنا تھانواز شریف کہ زندگی کو بہت خطرہ ہے ، بورڈ حکومت نے قائم کیا تھا ،ای سی ایل کے قانون کو کوئی آئینی کور نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ یہ شرمناک صورتحال ہے ، بغیر کسی چارج کے سابق صدر کو یرغمال رکھا ہوا ہے ، آصف زرداری کی صحت نازک موڑ پر ہے ، قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ پاکستان سے مچھلیوں کی سمگلنگ کی وجہ سے کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے، روزانہ 200 سے 300 ٹن مچھلی پاکستان سے سمگل ہو کر ہمسائیہ ممالک میں جاتی ہے،پاکستان مچھلیوں کی برآمدات 3ارب ڈالر تک بڑھا نے کی صلاحیت رکھتا مسینیٹ اجلاس ، سینیٹ میں اپوزیشن نے مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور ایوان میں وزیر خارجہ کے موجود نہ ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کا ایوان میں موجود نہ ہونا اور سیاسی میدان میں کودنا، ان کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے، ان کی ترجیح کشمیر نہیں بلکہ سیاسی انتقام لینا ہے، جس ملک میں سترسال میں 35 سال مارشل لاء نافذ رہے ہوںبابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے پاکستان آنے والے سکھوں کے وفد نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا، سکھ خواتین بھی شامل تھیں ، سکھوں نے پارلیمنٹ کا دورہ کروانے پر انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ پارلیمانی کیفی ٹیریا میں استقبالیہ دیا گیا۔ سکھوں کے وفد نے وزارت پارلیمانی امور کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا ، امریکہ سے آئے ہوئے سکھ بھی اس وفد میں شامل تھے۔
ڈائری