برسلز(صباح نیوز)سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ غیرضروری پروٹوکول سے بچتے ہیں اور ان کی یہی خوبی عوام میں ان کی ایک بڑی پذیرائی کا بھی باعث ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پروٹوکول اور دوسروں کی غیرضروری معاونت سے بچنے کا تازہ واقعہ حمدوک کے دورہ برسلز کے موقع پر بھی دیکھاگیا جب وہ یورپی یونین کی دعوت پر برسلز پہنچے۔وہ ہوائی اڈے سے کار پر یورپی یونین کے صدر دفتر کے باہر پہنچے تو بارش ہو رہی تھی۔
سوڈانی وزیراعظم کی بغیر پروٹوکول بارش میں یورپی یونین کے دفترآمد،ویڈیووائرل
Nov 15, 2019