بیجنگ ( نیٹ نیوز)کشمیر کے مسئلے پر اختلافات کے باوجود چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بیجنگ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ چینی صدر نے یہ دعوت برازیل میں برکس ممالک کے اجلاس کے حاشیے پر بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں چینی صدر نے دونوں پڑوسی ممالک کے مابین اعتماد کی بحالی کی ضرورت پر زور بھی دیا۔