برلن ( نیٹ نیوز)رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کی معاشی ترقی جمود کا شکار رہی ہے۔ چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ کو اس کی ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمن وفاقی ادارہ برائے شماریات تفصیلی معلومات جاری کر رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے علاوہ بریگزٹ اور جرمن کار انڈسٹری کی طرف سے ماحولیاتی مطابقت پیدا نہ کرنا بھی شرح نمو میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔