ہائیکورٹ نے کائرہ، پی پی عہدیداروں کو زرداری سے ملاقات کی اجازت دے دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے قمرالزمان کائرہ اور پیپلز پارٹی عہدیداروں کو آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے محکمہ جیل پنجاب کا جواب عدالت میں جمع کرایا، انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل کے تحت پیپلز پارٹی کی قیادت کو آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی ہے، ملاقات کے لئے اٹھارہ نومبر کا دن مقرر کیا ہے، قمرالزمان کائرہ کے وکیل نے کہاکہ پیرکے روز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہے اس دن ملاقات ممکن نہیں، اس پیر کی بجائے اگلے پیر کو ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے پچیس نومبر کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن