میر ہزار خان بجارانی کے ملازم مرزا خان نے 35 سالہ بیوی قتل کر کے خودکشی کرلی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں میاں بیوی سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھانہ نیلور پولیس نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے فارم ہائوس واقع تمیر میں 29 سالہ ملازم مرزا خان نے مبینہ طور پر30 بور پستول سے پہلے اپنی35 سالہ بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کشی کرلی جن کی نعشیں پمس منتقل کی گئیں نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں قصاب غلام قادر ولد بشیر احمد اپنے پیٹ میں چھری لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن