چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی وادی لیپہ کی سول آبادی پر علی الصبح بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ پانچویں جماعت کے طالب علم سمیت دو افراد زخمی آٹھ مکانات تباہ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی علی الصبح وادی لیپاء کے دیہات سد پورہ،لب گراں،گھاسلہ ،چھت کھریاں اور دیگر پر بلا اشتعال ہو گئے ۔ گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عابد علی ولد امان اللہ اور پانچویں جماعت کے طالب علم شاہد شفیع زخمی ہو گئے جنہیں ایم ڈی ایس لیپاء میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔بھارتی گولہ باری کے باعث وادی لیپاء کے تعلیمی ادارے اور بازار جمعرات کے روز بند رہے شدید بارش کے ساتھ ساتھ بھارتی گولہ باری کے باعث وادی لیپاء کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی اور شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے پاک فوج نے دشمن کی بلا اشتعال گولہ باری کا موثر جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں اور ایل او سی کے قریب بسنے والے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔
وادی لیپہ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، طالبعلم سمیت 2 افراد زخمی، 8 گھر تباہ
Nov 15, 2019