چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کردی ہے اسلا م آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں سے متعلق21نومبر کے جو ڈیشل کمیشن کے اجلاس میں غور ہو گا چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی گئی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم 31 دسمبر کو ریٹا ئر ہو جائیں گے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کی ریٹائرمنٹ کے تناظر میں نئے چیف جسٹس کی سفارش کی گئی پارلیمانی کمیٹی براے ججز تقرری سے منظوری کے بعد جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائیگا جس کے بعد جسٹس مامون رشید شیخ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے دوسری جانب چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس21نومبر کو طلب کر لیا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری کیلئے تین ناموں پر غور کیا جائے گا بلوچستان سے ایڈوکیٹ غلام اعظم قمبرانی,اسلام آباد سے فیاض جندران اور سندھ سے بنی پرویز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...