وزیر اعظم نے آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور مرکزی قیادت کے الگ الگ اجلاس طلب کرلئے

Nov 15, 2019

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کی شام پانچ بجے بنی گالہ میں چیئرمین سیکر ٹر یٹ میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور مرکزی قیادت کے الگ الگ اجلاس طلب کرلئے ہیں اجلاس میں حکومتی پارٹی کی حیثیت سے پی ٹی آئی کی معاشی ، مہنگائی ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے امور زیر غور لائے جائیں گے کور کمیٹی پی ٹی آئی حکومت کی عوامی مقبولیت بڑ ہا نے کیلئے اجلاس میں تجاویز بھی چیئرمین کو پیش کرے گی جبکہ مرکزی قیادت چیئرمین سے الگ میٹنگ کرکے انہیں حکومتی امور میں سیاسی فیصلوں کو اجاگر رکھنے کیلئے تجاویز دیں گے ۔

مزیدخبریں