بھارت ایک نفسیاتی دباؤمیں،اس کی معیشت کا گراف گررہا ہے:شاہ محمود قریشی

Nov 15, 2019 | 11:58

ویب ڈیسک

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ بھارت ایک نفسیاتی دبائومیں ہے، اس کی معیشت کا گراف گر رہا ہے۔ایک بیان میں  انہوں  نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کہتی ہے کہ بین الاقوامی صحافیوں کو مقبوضہ وادی کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی اصل آواز کشمیری ہیں، سب سے بڑی قربانی وہی دے رہے ہیں، جو بھارت کے جبر کو برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فیصلے پر دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 100 سے زائد روز سے کرفیو نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی آواز بنے ہوئے ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان کا دفترِ خارجہ بھی کشمیریوں کی ترجمانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ہمنوا اور اس معاملے میں فریق ہے، جو کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ واضح ہوتا جا رہا ہے، جو پیسہ استعمال کر کے دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔

مزیدخبریں