بہاولپور (بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اس میں عہدے نہیں ہوتے ذمہ داری ہوتی ہے اگر62،63 پر عمل کیا جائے تو جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق کے سوا کوئی نہیں بچے گا۔ بڑی بڑی سیاسی جماعتیں جمہوریت کا نعرہ تو لگاتی ہیں لیکن ان کی اپنی پارٹیوں میں بھی جمہوریت نہیں ہے تما م پارٹیاں موروثی سیاست کرتی ہیں۔ جے آئی یوتھ جماعت اسلامی کا ہراول دستہ بن کرجاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا مقابلہ کرے گی۔ جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے گزشتہ جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے دلدل میں پھنسایا ہے۔