راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ ددوچھہ ڈیم کے متاثرین کو حکومت مکمل تحفظ دیگی اور ان کو ہر ممکن مدد بھی فراہم کی جائے گی دددہوچھہ ڈیم پر کام مقامی لوگوں اور متاثرین کو اعتماد میں لے کر کیا جائیگا اور لوگوں کے تحفظات کو اولین ترجیح دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کے ہمراہ دددہوچھہ ڈیم کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا کمشنر نے کہا کہ دددچھہ ڈیم راولپنڈی کے عوام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور ان کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔ ڈیم کی وجہ سے متاثر ہونے افراد سے مشاورت کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ان کے تمام قانونی اور آئینی حقوق کے مطابق کام کیا جائے اور ان کے تعاون کے ساتھ ہی اس مفاد عامہ کے اہم منصوبہ پر پیش رفت کی جائے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی موجودگی میں دددچھہ ڈیم کے متاثرین سے بات کی جا رہی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت اس اہم منصوبہ پر عوامی امنگوں کے مطابق اور متاثرین کے آئینی اور قانونی حقوق کی روشنی میں ہی پیشرفت کرے گی ددوچھہ ڈیم اب راولپنڈی کے عوام کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ نہ صرف آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا یے بلکہ راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے اس موقع پر ڈیم کے متاثرین نے کمشنر راولپنڈی اور رکن قومی اسمبلی کو اپنی آراء سے بھی آگاہ کیا ۔