ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی قدآ ورشخصیت عامرڈوگرکووزیراعظم عمران خان کا معاو ن خصوصی مقررہونے پردلی مبارکبادپیش کرتے ہیں،عامرڈوگر،جنوبی پنجاب پاکستان کی ہرد لعز یزشخصیت ہیں،اورتمام شعبہ ہائے زندگی میںان کے دوستوںکی کثیرتعدادپائی جاتی ہے،عامر ڈوگرکا معاون خصوصی کے منصب پرفائزہوناحکومت کادا نشمندانہ فیصلہ ہے،ان خیالات کااظہا رمشہو رکنسٹر کشن گروپ کے سربراہ خالدرئوف خان،سٹون کرشنگ ایسوسی ایشن پتھرگڑھ تحصیل حسن ابدال کے سربراہ حاجی خطاب گل آف گوندل،ٹرانسپورٹ یو نین کے مرکزی چیئرمین ملک نثارحسین اعوان آف بجاڑاورپی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سردارزبیرمحمودخان نے معاون خصوصی عامر ڈ و گرسے ملاقا ت اورانہیںمبارکباددینے کے بعد اخبا ری نمائند وں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،سردارز بیر محمودخان نے کہاکہ معا و ن خصوصی عامرڈوگرکے اعزازمیںٹیکسلا پتھر گڑھ کے مقام پرخوبصورت وادی میںعظیم الشان استقبالیہ دیاجائے گا۔