وزیر اعظم عمران خان کاروباری افراد کیلئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں : اویس سیال

ملتان ( نیوز رپورٹر) انجمن تاجران خانیوال روڈ حسن آباد موٹر کار ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر محمد اویس سیال،جنرل سیکرٹری فرحان بھٹی، ممبر ایسوسی ایشن عرفان بھٹی،حسن بخاری۔زوہیب علی کی سلمان نعیم سے ملاقات کی اس موقع پر صدر محمد اویس سیال نے بزنس کیمونٹی کے حوالے سے بات چیت کی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انڈسٹریل کاروباری افراد کے لیے کیے جانیوالے مثبت اقدامات کو سراہااور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ان اقدامات کی عوام اور کاروباری تاجران کو بے حد فائدہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن