ملتان (سپیشل رپورٹر)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اور نجی سیڈ کمپنی کے مابین گندم کی نئی تیار کی گئی ورائٹی بھکر سٹار اور ٹماٹر کی ہائبرڈ ورائٹی ساندل ایف۔1 کے بیج کی وسیع پیمانے پر پیداوار کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پاگیا ہے اس سلسلہ میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں معاہدہ پر دستخط کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر عابد محمود، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، ڈاکٹر نجب اللہ، محمد رفیق ، ڈاکٹر خاور جاوید، ڈاکٹر اعجاز الحسن، ڈاکٹر ساجد الرحمن، ڈاکٹر صغیر احمد ، چوہدری محمد رفیق ، محمد رمضان، ڈاکٹر طارق شاہ ، آصف علی، آصف مجید ودیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحتمذکورہ کمپنی سرٹیفائیڈ بیج وسیع پیمانے پر پیدا کرے گی۔
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی جانب سے گندم اور ٹماٹر کی نئی ورائٹی کے حقوق نجی کمپنی کو تفویض
Nov 15, 2020