اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرریاں، ایف پی ایس سی میں چیئرمین، 3 ممبر تعینات

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان سے) اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرریاں، فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) میں ایک چیئرمین اور تین ممبران تعینات کر دیئے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق چاروں پوسٹوں پر تعیناتیاں تین سال کے لئے کی گئی ہیں۔ ایف پی ایس سی کے ممبر معروف افضل کو چیئرمین لگا دیا گیا۔ پولیس سروس آف پاکستان گروپ کے گریڈ 22 کے افسر جو 22نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں کو ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاس گروپ کے گریڈ22کے افسر جو 10 نومبر کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں کو ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ فارن سروس گروپ کے گریڈ22کے آفسر نفیس زکریا کو ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن