اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ رشید گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو سی پیک کے مستقبل سے جوڑنے کے بیان کی وضاحت کریں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان انتخابات میں ممکنہ ناکامی پر سی پیک کے داؤ پر لگنے کی باتیں ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔ سی پیک پاکستان پیپلز پارٹی کا برین چائلڈ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اسے کیسے چلایا جائے گا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شکست دیکھ کر وفاقی حکومت بوکھلا گئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اور وفاقی وزراء گھبراہٹ میں عجیب و غریب الزامات لگا رہے ہیں۔
شیخ رشید جی بی الیکشن کو سی پیک کے مستقبل سے نہ جو ڑیں: شیری رحمان
Nov 15, 2020