وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا  

 اسلام آباد (این این آئی)نوجوانوں کو عالمی سطح پر ملکی نمائندگی کا موقع دینے کی کوشش ،وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا ،حکومت نے نوجوانوں سے یوتھ کونسل میں شمولیت کیلئے کوائف طلب کر لئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہاکہ وزیراعظم نے یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو مسائل کے حق میں وکالت کا موقع دیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، کونسل کو نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لئے پالیسی سازی میں شامل کیا جائیگا۔عثمان ڈار نے کہاکہ اس سے قبل یوتھ کونسل میں شامل نوجوان چین سمیت مختلف ممالک کے فورم پر ملکی نمائندگی کر چکے ہیںانہوںنے کہاکہ حکومت نے Kaymyabjawan.gov.pk پر نوجوانوں سے کوائف مانگے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...