لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت کانفرنس ’’رحمت اللعالمین اور امن عالم‘‘ 16 نومبر پیر کو شام 4 بجے زیر صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ہوگی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونگے۔ صدر پی ٹی آئی سیکرٹری سینٹرل پنجاب اعجاز چودھری‘ اعجاز عالم آگسٹین‘ پروفیسر سید محمود غزنوی مرکزی چیئرمین امن کمیٹی خطاب کرینگے۔