کوئٹہ اور گردونواح میں 5.4 شدت کا زلزلہ‘ کوئی نقصان نہیں ہوا 

 کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہفتہ کو    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلیکا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...