گندم انکوائری رپورٹ منظرعام پر نہ لانے، مقامی گاڑیاں مہنگی بیچنے کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںگندم کی انکوائری منظر عام پر نہ لانے کے حوالے سے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا۔ دسمبر 2019 میںگندم برآمد کیوں کی گئی اس کے پیچھے کون لوگ شامل تھے۔ عدالت سے استدعا ہے  انکوائری رپورٹ اور نام بھی منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میںمقامی گاڑیاں زیادہ قیمت پر بیچنے کے خلاف متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا۔ وفاقی حکومت نے جان بوجھ پر گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ آٹھ لاکھ کی گاڑی چودہ لاکھ کی بک رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...