ایم ایس او مری کے زیر اہتمام معلم اعظم وعظمت صحابہ طلبہ سیمینار 

مری(نامہ نگار خصوصی )محسن انسانیت سرور عالم حضرت محمد پوری انسانیت کے لئے ایک عظیم اور مثالی معلم بن کر تشریف لائے نبی اکرم کی حیات مبارکہ قیامت تک انسانیت کے لئے پیشوائی و رہنمائی کا نمونہ ہے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شعائر اسلام کی توہین بند کی جائے، پیغمبر اسلامؐ کے خاکے بنانے والوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ان خیالات کااظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری کے زیر اہتمام منعقدہ معلم اعظم وعظمت صحابہؓ طلبہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں مہمان خصوصی مرکزی ناظم عمومی ایم ایس اوپاکستان سردارمظہر،مرکزی معاون ناظم اعلیٰ ایم ایس اوپاکستان شہزاد عباسی کے علاوہ راہنما پاکستان تحریک انصاف ندیم عباسی،معاون ناظم ایم ایس اوپنجاب عبداللہ خان،راہنما پی پی پی راجہ ثاقب، ناظم ایم ایس اوضلع راولپنڈی اُسامہ قریشی،راہنما  ایم ایس ایف صیام مسعود،راہنما مسلم لیگ(ق) حمادطیفور،صدر انصاف یوتھ تحصیل مری،زین العابدین،صدر آئی جے ٹی تحصیل مری فیضان اشفاق،مولاناشیرباز حیدری،معاون ناظم تربیتی امور ایم ایس اوپنجاب بلال عباسی،سابق کونسل یوسی دیول نعیم کیانی،حافظ عادل،صدرجے ٹی آئی تحصیل مری عبداللہ عباسی،ناظم عمومی ایم ایس اوضلع راولپنڈی ذاکر اللہ صافی،ناظم ایم ایس اوتحصیل مری حافظ لقمان عباسی،صدرمنہاج یوتھ تحصیل مری شفاعت مقبول،ناظم عمومی ایم ایس اوتحصیل مری فہد عباسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن