پشاور: 4 سالہ بچے کی تشدد زدہ  نعش برآمد‘ اعضاء کاٹنے اور گردے نکالے جانے کا بھی انکشاف 

Nov 15, 2020

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  پشاور میں درندگی کی شرم ناک حرکت سے انسانیت بھی شرما گئی، نواحی علاقہ بڈھ بیر سے 4 سالہ بچے کی تشدد شدہ  نعش ملی، جس کے اعضا کاٹنے اور بچے کے گردے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 
طاہر اللہ بڈھ بیر کے علاقہ ٹیلہ بند کا رہائشی تھا جو تین روز قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ 12 نومبر کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ بڈھ بیر میں درج ہوئی تھی ایس پی کے مطابق بچے کے جسم سے گردے نہیں نکالے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں آئی، بچے کے جسم پر لگنے والے کٹس کے بارے میں میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد کیس منطقی انجام کو پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں