لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے گورنر ہاؤس میں کرونا ہیروز وال کا بھی دورہ کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت میں کون آئے گا اس کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہوگا۔ اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی۔ قوم اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات کو دیکھ رہی ہے۔ ملاقات کے دوران سیاسی وحکومتی امور اور بلوچستان کے طلباء کے گورنر پنجاب کے سکالر شپ پروگرام کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ سپیکر نے گورنر پنجاب کی جانب سے بلوچی طلبا کے لیے تاریخی سکالر شپ پروگرام کو بھی سراہا۔ گورنر پنجاب نے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے پاکستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کو سپورٹ کر نے سمیت تمام حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔ سپیکر بلو چستان اسمبلی عبد القدوس بز نجو نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔