اسلام آباد(نیوزرپورٹر)لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت کیخلاف حریت کانفرنس نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف نعرے بازی کی، مقررین نے خطاب میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بھارتی فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی کا نوٹس لے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کررہا ہے۔ مظاہرے میں حریت قائدین کے علاوہ کشمیری رہنمائوں نے شرکت کی۔
کنٹرول لائن پر بھارتی بربریت کیخلاف حریت کانفرنس کا احتجاجی مظا ہرہ
Nov 15, 2020