وہاڑی: گستاخانہ خاکوں کیخلاف اساتذہ، طلباء و طالبات کی ریلی

وہاڑی( نامہ نگار )فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مقامی سکول کے طلباء و طالبات نے شان رسالت ریلی نکالی۔ قیادت ڈائریکٹر محمد طارق فاروق بھٹی نے کی جبکہ ریلی میں اساتذہ کرام سمیت سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے  ریلی میں معصوم طلباء و طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حضور ؐحرمت پراگرہمیں جان بھی قربان کرناپڑی تودریغ نہیں کریں گے آپ کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کوچاہئے کہ فرانسیسی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کرے اور فرانسیسی سفیرکوملک بدرکیاجائے۔طارق فاروق بھٹی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بڑے کیابچے بھی آقا کی حرمت پہ کٹ مرنے کے لئے تیار ہیں ہم امن پسندہیں اسکامطلب یہ ہرگزنہیں کہ ہم بزدل ہیں ہماراایمان ہی تب کامل ہوتاہے کہ ہم حضورؐ  کی ذات کواپنی جان اوراپنے والدین سے بھی بڑھ کرسمجھیں بچوں نے فرانس کے خلاف شدیدنعرے بازی کی جبکہ فرانسیسی صدرکاپتلاجلایااورجوتے بھی مارے۔ ریلی سکول کیمپس سے شروع ہوکر پریس کلب اختتام پذیر ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...