اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ تین افراد نے مبینہ طور پر ایک شخص کو فائر مار کرقتل کر دیا بعد ازاں اس کی نعش پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق جناح ٹائون ہڑپہ کا رہائشی 40سالہ فضل رسول ہائی ایس وین پر ڈرائیور محمد ارشد کے ہمراہ لاہور سے اخبارات لے کر چیچہ وطنی آئے تھے۔
بعدازاںخبر ملی کہ اوکاڑہ بائی پاس پر ایک جلی ہوئی نعش ملی ہے۔ جس کی نعش بھائی نے شناخت کر لی۔ جس کے سر پر فائر بھی لگا ہوا تھا ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سابقہ رنجش پر ڈرائیور محمد ارشد نے اپنے ساتھیوں سے مل کراس کے بھائی کو فائر مار کرقتل کرنے کے بعد نعش کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔