قومی اداروں کوپارٹی کے بجائے ملک وقوم کے مفادات کاپابند ہونا چاہئے ، سراج الحق

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کوکسی پارٹی کے نہیں ملک وقوم کے مفادات کاپابند ہونا چاہئے ۔ سول بیوروکریسی کوریاست اور عوام سے وفاداری کاثبوت دینا ہوگا۔اکثرسیاسی پارٹیاں فیملی لمیٹڈ پارٹیاں ہیں جو جمہوریت پر یقین نہیں رکھتیں جبکہ ریاستی ادارے اور سول بیوروکریسی جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے کلبوں پر مشتمل پارٹیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جے آئی یوتھ کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیکولر و لبرل ازم اور تبدیلی کے نام پر آنے والی پارٹیاں ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے اور قومی ترقی و خوشحالی میں ناکام ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...