واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دے دیا۔ امریکی مسلح افواج کیلئے پیغام میں کرسٹوفر ملر نے کہا کہ اب گھر واپسی کا وقت ہے۔ تمام جنگیں ختم ہوں گی۔ امریکہ القاعدہ کو شکست دینے کے قریب ہے۔ گھمبیر صورتحال ہے۔ ہم قیادت سے معاون کردار میں آ رہے ہیں۔ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے۔ ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا اپنا سب کچھ دیا اب گھر واپسی کا وقت ہے۔