فلپائن میں سمندری طوفان ’’وامکو‘‘ سے53 افراد ہلاک، 22 لاپتہ ہوگئے

منیلا (نیٹ نیوز)فلپائن میں سمندری طوفان ’وامکو‘ کے باعث ترپن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تیز ہواؤں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مزید بائیس افراد ابھی لاپتہ بھی ہیں۔ یہ طوفان جمعے کی شب فلپائنی علاقوں سے ٹکرایا، جس کے بعد سے ملک کے شمالی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ دارالحکومت منیلا اور آس پاس کے علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن