لاہور+اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور پشاور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج 11بجے دن ثمر باغ میں ادا کی جائے گی۔ سراج الحق نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر وہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ثمر باغ تشریف نہ لائیں۔ امیر جماعت چند دنوں میں منصورہ پہنچیں گے اور وہیں پر اجتماعی دعا ہوگی۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ،ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا،سینٹ میں قائد ایوان سینٹر وسیم شہزاد اور قائد حزب اختلاف سینٹر راجہ ظفر الحق نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔