اسلام آباد (جاوید صدیق) جی 20 ممالک نے گذشتہ روز جدہ میں منعقد ہونے والے اجلاس نے کووڈ 19 سے متاثر ہونیوالے ملکوں کو قرضوں کی واپسی کیلئے سہولتیں دینے پر اتفاق کر لیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں سعودی عرب کی صدارت میں منعقد ہونے والے جی 20 ملکوں نے اپنے اجلاس میں ایک فریم ورک پر اتفاق کیا جس کے تحت قرض دینے والا اور واپس کرنے والا ملک باہمی بات چیت کے ذریعے شرائط طے کریں گے۔ جی 20 ممالک کے اجلاس میں جس کی صدارت سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کی، قرض کی واپسی کیلئے مدت 2021 تک بڑھا دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایک بیان میں جی 20 ملکوں سے کہا تھا کہ وہ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کریں۔
کووڈ 19، جی 20 ممالک کا متاثرہ ملکوں کو قرضوں کی واپسی کیلئے سہولتیں دینے پر اتفاق
Nov 15, 2020