زرداری کی بیٹی بختاور کی منگنی محمود چودھری سے طے‘ تقریب 27 نومبر کو ہوگی

کراچی +اسلام آباد(سٹاف رپورٹرسپیشل رپورٹ/نمائندہ خصوصی) آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے پا گئی۔ ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چودھری سے ہوگی جس کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔ دعوت نامے میں کرونا وبا کے پیش نظر تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کرونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہائوس کو فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ تاہم دعوت نامے کے مطابق تمام مہمانوں کو صرف بلاول ہائوس کے آفیشل فوٹوگرافر کی بنائی گئی تصاویر فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود چودھری امریکہ میں مقیم تاجر یونس چودھری کے بیٹے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...