جیٹھہ بھٹہ (نامہ نگار) چک161/7R میں زیر زمین پانی کڑوا مکین نہر کے پانی کو ٹوبے میں جمع کرکے پینے پر مجبور جس سے جگر معدے. ہیپا ٹائٹس اور جلدی امراض سمیت سنگین امراض جنم لینے لگے انسان جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ میاں مانجھی شیخ۔حسین بخش بلوچ سجاد احمدشیخ۔ حاجی پلو حاجی دائم۔ عاشق حسین۔ خان محمد۔پیراں ڈتہ چک161/7Rچولستان نے وزیراعلیٰ پنجاب و انتظامیہ سے احتجاج کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
جیٹھہ بھٹہ : چک 161 سیون آر کا زیر زمین پانی کڑوا‘ مکین نہر کا پانی ٹوبے میں جمع کر کے پینے پر مجبور
Nov 15, 2020