پشاور(صباح نیوز)پشاور میں پشاور ہائی کورٹ کے مرحوم چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی،جس میں ججز، وکلا سمیت دیگر افراد بھی شریک ہیں۔ مرحوم چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ 59 سال کی عمر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔