زلفی بخاری کا جلسے کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، سعدیہ دانش

Nov 15, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا اعلیٰ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کرکے جلسے کرنا قانون کو مذاق بنانے اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے اعلی عدلیہ سے زلفی بخاری کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لینا کا مطالبہ کیا.  انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا گلگت اور نگر میں جلسے پر چیف الیکشن کمشنر کو ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواران کو نااہل قرار دینا چاہیے تھا مگر قانون کی خلاف ورزی پر ان کی خاموشی اور بے بسی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود جلسے میں شرکت نہیں کیا اور الیکشن کمپیئن کو ختم کرنے کا اعلان کیا جس سے اعلی عدلیہ کا بطور ادارہ  وقار بلند ہوا. جبکہ حکومت کا ایک ذمہ دار بندہ قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ایسے میں عام آدمی کیلیے کیا پیغام جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کیا تحریک انصاف الیکشن کمشنر کے احکامات سے مبرائ￿  ہے یا حکمرانوں کیلیے قانون نام کی کوئی حد ہی مقرر نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے اختیارات کے استعمال میں ناکام نظر آرہے ہیں اور ہر اپنے انٹرویوز میں بے بسی کا کھلم کھلا اظہار کررہے ہیں۔ اس صورتحال میں صاف شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شیعہ امامیہ کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں