مصر، عباسی دور کے دینار اور سکے دریافت

Nov 15, 2020

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز):مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں عباسی دور کے دینار اور نادر سکے دریافت ہوئے ہیں۔ مصری اور روسی ماہرین آثار قدیمہ  الفیوم میں بدیرالبنات کے مقام پر کھدائیاں کر رہے تھے جہاں سے انہیں کاٹن کا ایک تھیلا ملا جو مٹی کی مہر سے بند تھا اس پر مبہم قسم کی غیر واضح علامتیں موجود  تھیں۔تھیلا کھولا گیا تو اس میں سونے کے 28 دینار اور عباسی دور کے پانچ چھوٹے سکے برا?مد ہوئے۔ا?ثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے ماتحت اسلامی، قبطی اور یہودی  نوادر کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر اسماہ طلعت نے کہا کہ یہ علاقے کی اہم ترین دریافت ہے۔انہوں نیکہا کہ یہاں سیعباسی خلیفہ مقتدر باللہ کے دور کے 16 دینار  ملے ہیں۔ ان کا دور 908 سے 932 عیسوی کا ہے۔

مزیدخبریں