اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے وادی نیلم میں بھارتی فوج کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر کے امن کے خلاف موزی مرض نریندر مودی سرکار بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج خطے کے امن کے دشمن کو کئی بار نہ بھولنے والا سبق سکھا چکے ہیں نریندر مودی بھارت کے اندر علیحدگی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بزدلانہ حرکات کرتا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ سول ابادی کے نہتے شہریوں پر گولہ باری انتہائی افسوسناک ہے ،نیئربخاری نے کہا کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی اور عالمی برادری بھارتی افواج کی باز پرس کرنے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی پر عالمی انسانی حقوق کی چیمپئن تنظیمیں ذمہ داری پوری کرے میں عاری ہیں،نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستانی قوم حریت پسند کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ ہے ۔پیپلز پارٹی بھارتی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے جوان اور شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتی ہے