اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں۔ اپنے کھلے خط میں اپنی ناکامی کی وجوہات پر روشی ڈالی،شبر زیدی نے کہا کہ یہ اراکین اسمبلی ایسی ٹیکس پلاننگ کرتے ہیں جو وہ نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ کہ ارب پتی اراکین قومی اسمبلی ان سے کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ان کی اکنامکس دیگر معزز شخصیات کے مقابلے میں ناکام رہی، بطور چیئرمین ایف بی آوہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔پاکستان میں تمام تر کرپشن ذاتی حیثیت میں کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ بیرون ملک جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔
ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں، شبر زیدی
Nov 15, 2020