پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر،متعلقہ شعبوں میں بہت استعداد ہے، حماد اظہر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے وفاقی دارالحکومت کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کامیابی سے ایک بڑی تقریب کا انعقادکیا۔ تقریب میں ترکی اور سپین کے مہمان مندوبین کے علاوہ حکومتی نمائندوں، معززین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ غیرملکی مندوبین میں دیگر کے علاوہ صدر اے ڈی او گروپ اور اے ڈی اوپن مصطفیٰ ساک، ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے ساتھ ساتھ چیئرمین برک پلس کامل ارسلان اور چیئرمین این جی کوٹاہیا، ایرکان گورال نے بھی شرکتکی۔تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر، پاکستان میں ترکی کے سفیر، مصطفیٰ ترداکل، وزیراعظم کے معاون خصوصی  برائے نواجوان امور، عثمان ڈار، سینٹر فیصل جاوید، چیئرپرسن پارلیمانی سیپشل کمیٹی  برائے کشمیر شہریار آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانی وافرادی قوت، سید ذوالفقار بخاری، ایکسپورٹ ایریا منیجر، ٹونی پیریزکے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام اور متعلقہ کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرنے کے بعد شفیق اکبر نے ہائوسنگ سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹراور متعلقہ شعبوں میں بہت استعداد ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے کام سے ملکی معیشت میں بڑھوتری آئی تاکہ برآمدات کو بڑھایاجاسکے اور درآمدات کو کم کیا جاسکے۔مصطفیٰ ساک نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کی معروف کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت مزید معاون ثابت ہوگی۔ پاک -ترک دوستانہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے، خصوصی طور پر ''بھائی'' (ترکی زبان میں Kardesler)میں کہا۔ دونوں ممالک ترجیحاتی معاہدہ پر بات چیت کررہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا خا ۔ تقریب میں شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع ہیں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور، عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا میں منفرد اور سب سے بڑی نوجوان آبادی پر مشتمل ملک ہے اور سب ان وسائل پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیرصنعت وپیداوار، حماد اظہر نے اس موقع پرعمارت گروپ کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے تاکہ مقامی صنعت کو فائدہ ہو اور معیشت میں بہتری آئے۔ عمارت گروپ کی پاکستان میں اس اقدام سے مزید  سرمایہ کاری لانے میں مددملے گی۔ چیئرپرسن، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، شہریار آفریدی نے کہا کہ گروپ کی طرف سے اس سرمایہ کاری کے بعدپاکستان کا دنیا میں تصور مزید بہتر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن