جمہوریت کے دعویدارملکی دشمنی پرچل رہے ہیں ،قاضی ندیم 

نواب شاہ(بیورورپورٹ)سیاست ایک کھیل کی مانند ہے لیکن اس کے اصول اور تقاضے عام کھیل سے یکسر مختلف ہے جمہوریت کی پالیسی پر چلنے والے ملک دشمن بیان پر چل پڑے ہیں پاکستان کی گرم سیاست ان دنوں ملک کے شمالی علاقہ جات کے ٹھنڈے پہاڑوں میں گھوم رہی ہے سیاسی قیادت ان دنوں گلگت بلستان میں اپنی گرج دار آوازوں کو یخ بستہ پہاڑوں سے ٹکرارہی ہے اس بات کا اظہار تحریک انصاف کے بانی رہنما قاضی ندیم صدیقی سے سندھ کے معروف صنعتکار تحریک انصاف کے سرگرم رہنما فاروق چانڈیو اورتحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ نواب شاہ ڈویژنل صدر محمد اسحاق چانڈیو سے ملاقات کے دوران کیا، قاضی ندیم صدیقی نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے حکومت مخالف اتحاد تو تشکیل دے دیا ہے اور اس اتحاد کے جھنڈے تلے جلسے بھی شروع کردیئے ہیں لیکن رفتہ رفتہ جو صورتحال سامنے آرہی ہے اس سے یہ بات البتہ واضح ہوچکی ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اتحاد تو ہے لیکن اتفاق نہیں اور نہ ہی کسی ایک ایجنڈے پر متفق ہیں؟ ندیم قاضی نے کہا کہ وہ پارٹی دوستوں کے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور وفاقی وزیروں سے ملاقات کرینگے، سندھ کی موجودہ پارٹی صورتحال سے بھی آگاہ کرینگے، انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی دو سال کی محنت نے معیشت کو پائوں پر کھڑا کردیا ہے تمام معاشی اعشاریئے مثبت سمت جارہے ہیں تاہم اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے عوام کو گمراہ اور مہنگاہی کا پروپیگنڈا کررہی ہے انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کا نقصان آج عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، قاضی ندیم کاکہناتھاکہ تحریک انصاف حکومت کے معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنے والے عرصے میں عوام کو منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن