عالمی وباکورونا مذاق نہیں ٹھوس حقیقت ہے‘ طارق مدنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا مذاق نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہے عوام اس سے خو د کو بچانے کے لئے بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کریں 
اور حکمران کورونا وبا کے پھیلنے کا باعث بننے والی فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے فی الفور تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری جامع و مؤثر حکمت عملی بھی ترتیب دیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک لاک ڈاؤن کا ہرگزمتحمل نہیں ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے ملک کے موجودہ حالات نہایت سنگین ہیں عوام کی اکثریت بھوک و مفلسی اور غربت کا شکار ہے لوگوں کی حالت بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے ایسی صورت حال میں حکمرانوں کو نہایت ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی آئینی ذمہ داری پر مکمل عمل کرنا ہوگا ورنہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میںفضائی و ماحولیاتی آلود گی کے انتہائی بھیانک نتائج آنے کا خطرہ ہے۔  

ای پیپر دی نیشن