حکومت عوام دشمن پالیسیوں کے باعث آخری ہچکیاں لے رہی ہے:ناہرابردران 

Nov 15, 2020

 قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) مسلم لیگی بزرگ و سینئر راہنماء غلام دستگیر خان سابق وفاقی وزیر کے خلاف جھوٹے مقدمہ کی مذمت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء و قائد ناہر ا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا( سابق ایم این اے)، چوہدری مظہر قیوم ناہرا( سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ)، چوہدری اظہر قیوم ناہرا( ایم این اے84-)   نے ’’ نوائے وقت ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ نیازی حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث آئی سی یو میں آخری ہچکیاں لے رہی ہے نالائق حکمران اسی بوکھلاہٹ میں اپوزیشن راہنماؤں پر کورونا پھیلانے اور غداری جیسے بے تکے جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں مگر نااہل حکمران جان لے کہ ایسے اُوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو جھکایا نہیں جا سکتا ۔بزرگ مسلم لیگی راہنماء خاں غلام دستگیر خاں پر حقائق کے منافی قبضہ کا جھوٹا مقدمہ بجھتے ہوئے چراغ کی آخری پھرپڑاہٹ ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں