کرونا وائرس، بھوک سے تڑپتے بندروں کو کئی روز بعد کھانا مل گیا، دل سوز ویڈیو 

Nov 15, 2020

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے علاقے لوپبوری کے مقامی افراد نے بھوک سے تڑپتے ہزاروں بندروں کے لئے خوراک کا انتظام کیا اور انہوں نے ایک لنچ باکس میں ڈبل روٹیاں بھر کر اسے سڑک پر رکھ دیا۔ کرونا کی وجہ سے سیاحوں کے داخلے پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد سے بندروں کو مناسب خوراک نہیں مل پا رہی جس کی وجہ سے انہیں کئی روز بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے وہ کوئی بھی چیز دیکھ لیں تو اْسے حاصل کرنے کے لئے دوسرے ساتھی کو مارنے تک سے گریز نہیں کرتے۔ مقامی افراد نے لنچ باکس رکھنے کے بعد ویڈیو بنائی تاکہ وہ دیگر لوگوں کو ویڈیو ریکارڈ کر کے دکھا سکیں کہ بندر بھوک سے کس قدر متاثر ہورہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بندروں کو کھانے کی خوشبو پہنچی تو ہزاروں کی تعداد میں بھوک سے بلکتے بندر جھنڈ کی صورت میں وہاں پہنچ گئے اور ڈبل روٹی حاصل کرنے لگے۔

مزیدخبریں