کہروڑپکا(خبر نگار ) موجودہ حکومت وعدوں کی پاسداری میں ناکام ہو چکی ہے ۔مڈٹرم انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالا ت کا اظہار یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم پاکستان نے کہروڑپکا میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امداد اللہ عباسی کی جانب سے منعقدہ ورکر کنونشن اورمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سہرا بلاول بھٹو کے سر جاتا ہے بھٹو نے متفقہ آئین دیا بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت دیاحکومت کی کامیابی منشور پر عملدرآمد پر ہے ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ دیں گے کسی کے کہنے سے صوبہ نہیں بن جاتا ۔موجودہ حکومت نے بجلی گیس چینی آٹا و دیگر اشیائے خوردونوش مہنگی کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔جنوری سے پہلے حکومت کو گرا دیں گے پی ڈی ایم کے بیانیے کی بھرپورتائید کرتے ہیںدیگر مقررین صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود ،پیر غیاث الحق ،حید رزماں قریشی ،سید عارف شاہ نتاشہ دولتانہ ،خالد حنیف لودھی ،نسیم لابر ،محمود حیات ٹوچی خاں عبدالقادر شاہین سلیم راجہ کامران مڑل امداد اللہ عباسی ضلعی صدر و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اقتدار تو ہے اختیار نہیں اختیار منشور دیتا ہے گلگت بلتستان میں حکومت بنائیں گے ۔ نااہل حکمران سے ملک و عوام کی جان چھڑائیںگے۔ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں پورا ملک بلاول بھٹو کی قیادت کی طرف دیکھ رہا ہے۔
مڈٹرم انتخابات ناگزیر‘ جنوری سے پہلے حکومت گرا دینگے: یوسف رضا
Nov 15, 2020