ایرانی فٹبال ٹیم کا واجبات کی عدم ادائیگی پر انتظامیہ کیخلاف احتجاج

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لبنان کیخلاف فٹبال میچ میں شاندار فتح حاصل کرنیوالی ایرانی فٹبال ٹیم نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایرانی فٹبال انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں ایران اور لبنان کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں ایران نے فتح اپنے نام کرلی۔ایرانی ٹیم نے لبنان کو 2-1 سے شکست دیکر اپنا سکور 13 پوائنٹس کرلیا، اور گروپ اے میں سب سے اوپر رنر اپ جنوبی کوریا سے دو پوائنٹس آگے نکل گئے۔ایرانی کھلاڑیوں نے لبنان کیخلاف جیت کے بعد انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں ملکی فٹبال انتظامیہ کی جانب سے واجبات اور انعامات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا گیا۔ایرانی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے کسمپرسی کا حال کچھ اس طرح بتایا کہ ‘ہر میچ کے بعد انہیں اپنے پرانے کپڑے دھو کر دوبارہ پہننے پڑتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...