دورہ بنگلہ دیش ، قومی کرکٹرز کا جم سیشن ، عمدہ کارکردگی دکھاؤنگا : افتخار احمد 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز جم اور پول سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی آج سے نیٹ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ، کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔آل رائونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ لڑکوں کا اعتماد بلند ہے‘ہمیشہ بنگلہ دیش میں کرکٹ کھیلنا انجوائے کرتا ہوں‘یہاں کی عوام کرکٹ سے بہت پیار کرتی ہے‘اس مرتبہ بھی ایئرپورٹ سے نکلے تو عوام نے بھرپور استقبال کیا‘ یہاں سپن اور سلو کنڈیشنز ہوتی ہیں‘آج سے نیٹ سیشنز کا آغاز کردیں گے‘اس ٹور پر بھی پی ایس ایل اور نیشنل ٹی ٹونٹی جیسی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان بھی فاسٹ بائولر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔انہوںنے حسن علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’دوست! تم صرف ایک چیمپئن ہو، تم ایک فائٹر ہو۔دنیا میں ایسے بہت کھلاڑی نہیں ہیں جو آپ کی محنت، ہمت اور عزم کا مقابلہ کر سکیں۔اپنا سر اونچا رکھیں کیونکہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...