فیروز والا (نامہ نگار) حکومت کی طرف سے پچاس روپے مالیت کا ای سٹامپ پیپرز کو بند کرنے سے اشٹام فروشوں کا روزگار متاثر ہوا ہے اور شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومت نے اشٹام پیپر بند کرکے سادہ پیپرمتعارف کروادیاہے۔ اشٹام فروشوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پچاس روپے کے اشٹام کا سٹاک موجود ہے نہ حکومت نے سٹاک واپس لیا اور نہ ہی اس کا کوئی متبادل حل کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پچاس روپے مالیت کے اشٹام واپس لے تاکہ ہمارا مالی استحصال نہ ہو اور سادہ پیپرکے اٹھائے گئے اقدام پر عوام کو تشہیری مہم کے تحت آگاہی دی جائے تاکہ سادہ لوح شہریوں کا لاحق پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔
پچاس روپے کا ای سٹامپ پیپرز بند ،اشٹام فروش و شہری پریشان
Nov 15, 2021